نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کو گوا کا وزیر اعلی دوبارہ بنائے جانے کے بعد سے ہی یہ طے ہو گیا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں مودی کابینہ میں پھیر بدل ہو سکتا ہے ۔اب اس بارے میں قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ، مانسون سیشن کے بعد مودی کابینہ میں پھیر بدل کر سکتے ہیں۔اس بار کابینہ کی تبدیلی میں کچھ حیران کرنے والے نام سامنے آ سکتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے مودی کابینہ کا حصہ بن سکتی ہیں ۔دعوی کیا جارہا ہے کہ راجے وزیر خارجہ سشما سوراج کی جگہ لے سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کافی وقت سے سشما سوراج کی طبیعت خراب چل رہی ہے ، خبر ہے کہ وسندھرا راجے کی جگہ اوم ماتھر کو راجستھان کا وزیر اعلی بنایا جا سکتا ہے۔فی الحال اوم ماتھر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں، وہیں منوہر پاریکر کے گواکا وزیر اعلی بننے کے بعد وزیر دفاع کے عہدے کی اضافی ذمہ داری وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے پاس ہے، اس سے جیٹلی پر ایک ساتھ دو بھاری بھرکم وزارتوں کے بوجھ آ گیا ہے۔ایسے میں امید ہے کہ وزیر اعظم مودی وزیر دفاع کے طور پر کسی نئے چہرے کو موقع دے سکتے ہیں ۔مرکزی وزیر منوج سنہا کا قد بھی بڑھا جا سکتا ہے۔یوپی کے وزیر اعلی کی دوڑ میں منوج سنہا سب سے آگے تھے، لیکن اچانک یوگی آدتیہ ناتھ کو یوپی کا وزیر اعلی بنا دیا گیا، ایسے میں منوج سنہا کی ناراضگی کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں ۔ذرائع ابلاغ کی خبریوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ منوج سنہا کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے ان کا قد بڑھا جا سکتا ہے، فی الحال ان کے پاس وزارت مواصلات کی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم مودی کے کابینہ میں ردوبدل سے مرکزی وزیر کلراج مشرا کے لیے بری خبر آ سکتی ہے۔مانا جا رہا ہے کہ 75سال سے زیادہ عمر والے لیڈروں کو سرگرم سیاست سے دور رکھنے کی وزیر اعظم مودی کی پالیسی کا نزلہ ان پر گر سکتا ہے، انہیں کسی ریاست کا گورنر بنا کر کابینہ سے رخصت کیا جا سکتا ہے۔اتراکھنڈ سے بھی کسی لیڈر کو مودی کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔ذرائع کی مانیں ، تو سال کے آخر میں ہونے والے ہماچل پردیش اور گجرات کے اسمبلی انتخابات سے قبل مودی کابینہ میں گجرات اور ہماچل پردیش سے آنے والے چہروں کو موقع دیا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ذات پات کے حساب سے کچھ دوسرے نئے چہروں کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔